پیپلز پارٹی کو ذوالفقار علی بھٹو کے وژن سے دوری کے سبب ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ: فردوس عاشق اعوان

PPP FRANCE

PPP FRANCE

PPP FRANCE

PPP FRANCE

پیرس (نمائندہ خصوصی) ہمیں پاکستان پیپلز پارٹی کو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کی طرف لانا ہو گا اور ان کے بتائے ہوئے افکار پر لے کر چلنا ہو گا پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت تھی لیکن نہ جانے کیوں اس کو عوام سے دور کرنے کے پروگرام پر عمل کیا گیا پاکستان پیپلز پارٹی کو انتخابات میں ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیا جو طاقتیں پاکستان میں انتخابات کے نتائج مرتب کرتی ہیں انہوں نے عوام اور پیپلز پارٹی کے منڈیٹ کا کبھی احترام نہیں کیا پیپلز پارٹی کے سابقہ دور حکومت میں ہمیں تو سادہ اکثریت بھی نہیں دی گئی اور ان حالات میں پانچ سال حکومت پوری کرنا خود ایک بہت بڑا کارنامہ ہے ان حالات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس صرف چالیس فیصدوزارتیں تھیں جب کہ اتحادیوں کو ساٹھ فیصد وزارتیں دینی پڑھیں ہر چھ مہینے کے بعد اتحادیوں کی بلیک مینگ کے سبب حکومت کو مجبور اور لاچار بنایا گیا ہر روز عدالتوں کے کٹہرے میں کھڑا کیا گیا ہمارے پانچ سالہ دور حکومت میں تین بڑے سیلاب آئے عالمی منڈی مندے کا رحجان تھا تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی تھیں اس کے باوجود ہمیں نے ملک میں ریکارڈ اصلاحات کیں اور قانون سازی کی علاوہ عام آدمی بہتری کے لئے قانون سازی کی اقلیتیوں کے حقوق کیلئے قانون سازی کی اداروں کو مضبوط کرنے کے لئے کام کیا حتی کہہ اداروں کے ٹکراو سے گریز کرتے ہوئے اپنے وزیر اعظم کی قربانی دی پاکستان اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک اس میں دہشتگردی کا خاتمہ نہیں ہوتا اور پرامن ملک میں خواتین اور تمام اکائیوں کو برابر حقوق نہیں ملتے جس قوم کی نصف آبادی اس کی ترقی میں حصہ نہیں لیتی اس ملک نے کیا ترقی کرنی ہیں ہمارے ملک کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے ۔

ان کو تعلیم اور روزگار کے برابر موقع فراہم کرنا ہو گا ان کے لئے کاروبار کی سہولتوں کے مواقع فراہم کرنے ہوں گے یہ باتیں گزشتہ روز ان کے اعزاز میں پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے کوآرڈینیٹر یورپ کامران یوسف گھمن کی طرف سے دئے گئے ظہرنے میں پاکستان سے تشریف لائی ہوئی سابق وفاقی وزیر اور سنئیر راہنما محترمہ فردوس عاشق اعوان نے کہیں اس سے پہلے ان کے میزبان جناب کامران یوس گھمن نے ان کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنی مصرفیات سے وقت نکال کر ہماری درخواست پر فرانس تشریف لائیں اور ہمیں میزبانی کا شرف بخشا انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ ایک نڈر اور بہادر خاتوں ہیں انہوں نے کبھی بھی مصلحتوں سے کام نہیں لیا اور پمیشہ حق اور سچ کی سر بلندی کیلئے کام کیا ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے سامنے یورپ میں مقیم پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز کے مسائل کے حل کی بات کریں گئے ہم چاہتے ہیں کہ یورپ میں بھی پاکستان کی طرز پر پانچ رکنی کمیٹی بنائی جائے اور اس کے ممبران یورپ سے لئے جائیں جو ہمیں اور ہمارے مسائل کو سمجھتیں ہوں ہم پر پاکستان سے کسی کو مسلط نہ کیا جائے جو یہاں کے مسائل کو نہ سمجھتا ہو اور اپنی پسند اور ناپسند پر نامزدگیاں کرے انہوں نے بلجیم میں ان کے میزبان رانا مصرف اور راجہ طاہر کا بھی شکریہ ادا کیا جو کہ ان کو ہمارے پاس لے کر آئے
اس سے پہلے اسٹیج سیکرٹری ملک منیر احمد نے افتتاحی الفاظ میں کہا کہ جب ملک میں جرنل مشرف کا طوطی بولتا تھا تو سیالکوٹ میں ایک چوہدری منیر حسین تھے جو خود کو مشرف سے کم نہیں سمجھتے تھے اس وقت محترمہ فردوس عاشق اعوان نے ان کو للکارا اور عام انتخاب میں شکست سے دوچار کیا مردوں کے اس معاشرے میں ہماری بہین بہادری اور دلیری کا نشان ہیں اللہ تعالی انہیں مزید کامیابیاں عطا کرے۔