چوہدری محمد اعظم کی(خوش دامن) ساس رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں

پیرس(زاہد مصطفی اعوان ) ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے سینئرنائب صدر چوہدری محمد اعظم کی ساس رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں ۔ انا اللہ وانا الیہ راجعون۔ نماز جنازہ مورخہ آج 12فروری 2016بروز جمعتہ المبارک دن 2بجے ادارہ منہاج القرآن لاکورنیو فرانس میں ادا کی جائے گی۔ کمیونٹی سے نماز جنازہ میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ۔ چوہدری محمد اعظم سے تعزیت کے لیے اس نمبر 0033609143685پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین چوہدری شاہین اختر ۔صدر چوہدری ریاض پاپا ۔سینئر نائب صدر منظور حسین خاں جنجوعہ ۔جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم۔پاکستان مسلم لیگ ن یورپ کے چیف آرگنائزر چوہدری شمروز الہی گھمن ۔سیکرٹری انفارمیشن زاہد مصطفی اعوان ، اور دوسرے عہدیداران نے حاجی محمد اعظم سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔