اتحاد سے ہی اسلام دشمنوں کی چالوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے‘ جی کیو ایم

Unity

Unity

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا بھی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جبکہ مسلم اُمہ کو فرقہ واریت اور فروعی اختلافات کو ہوا دے کر باہم منتشر رکھنے کی مسلم دشمن قوتوں کی پالیسی کو سمجھتے ہوئے یکجا ومتحد رہنا چاہئے کیونکہ اتحاد کی قوت سے ہی اسلام دشمنوں کی چالوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ دنیا میں جس شدت کے ساتھ دہشت گردی کی لہر ابھررہی ہے وہ تمام عالمی اور علاقائی قیادتوں سے اپنے اپنے تعصبات و اختلافات اور مفادات سے باہر نکل کر دہشت گردی کے تدارک کا مربوط آفاقی لائحہ عمل طے کرنے اور اسے فوری طور پر عملی جامہ پہنانے کی متقاضی ہے جس کیلئے عالمی قوتوں کو صرف مسلمانوں اور بالخصوص پاکستان کو موردالزام ٹھہرانے کی روش ترک کرنا ہوگی کیونکہ مسلم ممالک تو سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہو رہے ہیں۔

اس حوالے سے بالخصوص امریکہ کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے جس نے اپنی سلامتی کے تحفظ کے نام پر کسی بھی ملک پر حملہ آور ہونا اور اسکے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا اپنا حق گردان لیا ہے جبکہ اس امریکی سوچ اور پالیسی کے ردعمل میں بھی دہشت گردی کو فروغ حاصل ہورہا ہے۔