احتسابی عمل سے اعمال کے روحانی ثمرات حاصل کیے جاسکتے ہیں ،علامہ منظور حسین

Mehfil Milad Mustfa Faisiabad

Mehfil Milad Mustfa Faisiabad

فیصل آباد (ڈپٹی بیورو) اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین ضلعی فیصل آباد کے زیر اہتمام ضلعی دفتر شاداب کالونی میں ماہانہ محفل گیاریوں شریف و محفل میلاد منعقد کی گئی ۔جس کی صدارت ضلعی صدر ڈاکٹر غضنفر عباس نے کی اور خصوصی خطاب دربار عالیہ سلطان باھُو سے تشریف لائے ہوئے علامہ منظور حسین نے کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ ہمیں احتسابی عمل کے زریعے اپنے اعمال کا جائزہ لیتے رہنا چاہئے تاکہ ہم اپنے اعمال میں سے کمزوریوں کو دور کر کے اعمال کو ان کی درست نہج میں کرنے میں کامیاب ہو سکیں اور ہمارے اعمال ہمیں روحانی ثمرات سے تک لیں جائیں جو ہماری قلب وروح اور جسم پر وارد ہوتے ہیں اورہم ان کا اطلاق اپنی زندگی میں محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے دنیاوی کاروبار کو چمکانے کے کے احتسابی عمل کو جاری رکھتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ کہاں پر ہم کو نفع ہو رہا اور کہاں پر نقصان تو ہم نقصان والے طریقے سے دور اختیار کرتے ہیں اور نفع والے طریقہ کار کو اپناتے ہیں ۔اسی طرح جب انسان دل کی توجہ کے بغیر کوئی عمل کرتا ہے تو اپنے منزل کو نہیں پہنچتا اورہم اس عمل کے روحا نی فیض و برکات سے محروم رہتے ہیں ۔ اس لیے انسان کو احتسابی عمل سے گزرنے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے مزید کہاکہ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین پاکستان سمیت دنیا بھر میں فلاح انسانیت کے لیے کوشاں ہے۔

ہمیں اپنے قلب و روح کی پاکیزگی کے لیے رسمی رہبر سے ہٹ کر کامل رہبر کی تلاش کرنی چاہئے تاکہ ہم روحانی طور پر خود کو مضبوط کرسکیں تاکہ ہماری دنیا و آخرت میں کامیابی ممکن ہو سکے۔