اسلام آباد: منشیات فروشی و کار چوری میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

Suspects Arrested

Suspects Arrested

اسلام آباد (جیوڈیسک) پولیس نے منشیات فروشی اور کار چوری میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کر کے 2 کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی۔

اسلام آباد میں تھانہ نون پولیس نے ملحقہ علاقوں میں کارروائی کر کے منشیات فروشی اور کار چوری میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کر لیا ۔ملزمان کے قبضہ سے 2 کلو 200 گرام چرس اور ایک کرولا کار برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق برآمد شدہ کار لاہور کی چوری شدہ پائی گئی ، ملزمان میں راہ جان ،زرینہ بی بی، محمد وقاص اور کار چور سیار خان شامل ہیں۔