امریکا کا جنگی جنوں

missiles

missiles

ایک انتہائی افسوسناک خبریہ ہے کہ امریکا نے انتہائی مہلک ترین ہیل فائر، میزائل تیارکر لیا ہے جو اِس کے جنگی جنون اور دنیا کو فتح کرنے کی علامت کو ظاہر کرتا ہے ایسے میں ہم اِس کے لئے یہ کہیں گے کہ دلوں کو فتح کرنے کے لئے تلواروں کی نہیں بلکہ نیک اعمال کی ضرورت ہوتی ہے مگر حقیقت تو یہ ہے اِس سے امریکی حکام سمیت امریکی افواج اور شہری بھی عاری نظرآتے ہیں ایسے میں ہمیںحضرت علی کا یہ قول یاد آگیا کہ لوگوں میں جب تک جہالت اور خودغرضی موجود ہو،وہ ایک دوسرے کے دشمن ہوتے ہیںاورآج یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ اِس موجودہ صدی میں امریکیوں سے بڑا جاہل وخودغرض اوردہشت گرد کوئی نہیں ہے جو اب اپنی خودغرضی اور اپنے تحفظ کی آڑ میں اپنے سائے اور وجود سے بھی ڈرنے لگے ہیںایک طرف یہ جدید ٹیکنالوجی اور سائنس کے دلدادہ نظرآتے ہیں تو دوسری طرف انسان دشمنی میں یہ اس حد کو بھی پہنچ چکے ہیں کہ جہاںسے دورِ جہالت کی ابتداہوتی ہے یعنی یہ کہ جس طرح دورِ جہالت میں انسان بزرورطاقت سب پر سبقت لے جاناچاہتاتھا اور ہر کوئی طاقتور سے ڈراکرتاتھاآج کی دنیامیں امریکیوں کے نزدیک اِن کی بقا وسا لمیت کے خاطر اِن کی طاقت کا بیدریغ استعمال ہی مقدم ہے جس کے لئے یہ دنیا کے انسانوں کو موت کی آغوش میں دھکیل کر اپنی تسکین کا سامان تلاش کرنے کے عزم پر قائم ہیں ۔ یقینااِن کی اِس سوچ کا ہی یہ نتیجہ ہے کہ آج ایک معروف امریکی ہتھیار سازکمپنی نے جاسوس طیاروں کے ذریعے اپنے دشمنوں پر فائرکیاجانے والا ایک ایسامہلک ترین ہیل فائرIIکے نام سے میزائل تیارکرلیاہے جس نے سینہ ٹھونک یہ دعوی بھی کیاہے کہ موجود حالات میں جب امریکا کے دشمن اِس کو زیرکرنے کے درپے ہیں تو ایسے میں امریکیوںکی یہی کوشش ہے کہ اِنہیں اِن کے ارادوں کو عملی جامہ پہنانے سے پہلے ہی اِن کی کمین گاہوں میں ختم کردیاجائے اور جیسے ہی دنیاکے کسی بھی کونے کھدرے میں چھپے امریکی دشمنوں کی موجودگی کی اطلاعات اِنہیں ملیںتو فورا اِن مہلک ترین ہیل فائرIIمیزائل کو جاسوس ڈرون طیاروں کی مدد سے اِن پر داغادیاجائے اِس بناپر توقع ہے کہ جلد ہی یہ بھیانک تباہی مچانے والے ہیل فائرII میزائل میدان میں آجائیں گے جبکہ ایک غیر ملکی خبررساں ایجنسی جس کے مطابق اِس نے پہلے ہی یہ دعوی کیاہے کہ آج امریکا القاعدہ کے خلاف جتنی بھی کارروائیاںکررہاہے یا کروارہاہے اِن سب میں خطرناک ترین ہیل فائر میزائل ہی فائرکئے جارہے ہیں جبکہ اِس کایہ بھی کہناہے کہ امریکی افواج انتہائی مہلک ترین میزائل سے بھی زیادہ خطرناک اور تباہی مچانے والا دوسر اجدید ورژن ہیل فائرIIمیزائل بھی استعمال کررہی ہیں ادھر دوسری جانب اِنسان دشمن امریکی افواج کی جہاں یہ خواہش ہے تو وہیں اِسے یہ بھی توقع ہے کہ دنیامیں بالخصوص مسلم امہ پر امریکی پرچم سربلندکرنے کے لئے یہ جدیدورژن ہیل فائرIIمیزائل جلد ہی باقاعدہ طور پر اِن کے حوالے کردیاجائے گاخبرکے مطابق غیرملکی خبررساں ایجنسی نے میزائل تیارکرنے والی ہتھیارسازکمپنی لاک ہیڈ کے حوالے سے یہ بھی بتایاہے کہ49گلوگرام کا سلنڈرنماہیل فائرIIمیزائل چونکہ بنیادی طور پربکتربند شکن میزائل ہے اور اِس کی کئی اقسام ہیں۔
کمپنی کا یہ بھی دعوی ہے کہ یہ میزائل کئی اور مقاصدکے لئے بھی استعمال ہوگااِس کی خاص وجہ یہ ہے کہ یہ میزائل اِس طرح ڈیزائن کیاگیاہے کہ یہ اپنے وارہیڈسے اپنے ہر قسم کے سخت اور نرم ہدف کو بھی آسانی سے نشانہ بناکراِسے پاش پاش کرسکتاہے یوں اپنے اہداف پر پہنچ کر تباہی پھیلانے والے اِس خصوصی مہلک ترین ہیل فائرIIمیزائل کواب اپنے بیڑے میں شامل کرنے کی اِنسان (بالخصوص مسلم امہ کی )دشمن امریکی افواج میں شدت سے یہ خواہش پیداہوگئی ہے کہ امریکی حکام اِسے فورااِن کے حوالے کریں تاکہ یہ امریکی دشمنوں کا خاتمہ کرسکیں امریکی افواج کی اِ س خواہش پر ویسے بھی امریکی دفاعی تجزیہ نگاروں کا خیال یہ ہے کہ جیساکے امریکی افواج مہلک ترین ہیل فائر میزائل کے ساتھ ساتھ اِس جدید ورژن ہیل فائرII میزائل کوپہلے ہی تجربے کے طورپر استعمال کررہی ہیں تو کرتی رہیں اِنہیں جلدبازی سے کام نہیں لیناچاہئے کیوںکہ اب اِن کے استعمال کی خبریں دنیابھرمیں پھیل چکی ہیں اِس صورت حال میں ہمیںدنیااور خاص طور پر مسلم امہ کے ردِعمل کو بھی دیکھناہوگا جبکہ یہاں یہ امرقابل توجہ ہے کہ امریکی دفاعی تجزیہ نگاروں کے خدشات کو مستردکرتے ہوئے امریکی صدراوباکا خیال یہ ہے کہ امریکی افواج کو اِس مہلک ترین ہیل فائرII میزائل کے استعمال کا آغاز اگلے سال کے آخرمیں کرنے کی باقاعدہ طور پر قانونی اجازت دی جائے گی۔اِس پر ہم یہ کہناچاہیں گے مسلم امہ کو اِس معاملے میں اپنااحتجاج بلندکرناہوگااور اِس کے ساتھ ہیں اب ہم پاکستانیوں بھی اپنی بقاو سالمیت کے لئے وہ کچھ کرناہوگاجو امریکاکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے ہی ہوںکیونکہ آج امریکاکی نظر میں اسلامی دنیا کی ایک عظیم سپرطاقت کے روپ میں پاکستان ہے جس کو ختم کرنے کے لئے امریکا ہر وہ حربہ استعمال کرسکتاہے جس کا انسانیت تصور بھی نہیں کرسکتی ہے۔اِس موقع پر ہمیں یہ شعر یاد آگیاہے کہ
زندہ رہنا ہے اگر اقوامِ عالم میں ہیں        آشنا ہونا پڑے گا ایٹمی ذرات سےبحریہ کو اپنے شاہینوں کوبری فوج کو  لیس ہوناچاہئے سب تازہ ایجادت سے
اور اِس کے ساتھ ہی عرض یہ ہے کہ علم وفن اور تکنیک و سائنس پر صرف امریکی کی ہی اجاداری نہیں ہے ہمیں بھی ہر میدان میں سبقت لے جانے کے لئے ہر حال میں جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کاسہارالیناہوگا یعنی یہ کہ
پرواز ہو راکٹ کی کہ ہوںایٹمی ہتھیار        ہیں بندہِ خاکی تدبر کے کمالاتہر لمحہ ہمیں دیتے ہیں تحقیق کی دعوت        ایٹم کی ہو تکنیک کہ سائینس کے نظریات
تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم