امریکی انتخابی نتائج سے میرا تعلق انتہائی احمقانہ بات ہے: ولادیمیر پوٹن

Vladimir Putin

Vladimir Putin

روس (جیوڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ گزشتہ امریکی انتخابات کے نتائج میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

پوٹین نے اآرکٹیک فورم سے خطاب کے دوران کہا کہ امریکہ میں متعین روسی سفیر سرگی کسلیاک پر ج امریکی حکام سے خفیہ روابط کا جو الزام لگایا گیا ہے وہ جھوٹا ہے ۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ بھی عجیب ہے کہ جو میری ہر ملاقات کو خفیہ بنا دیتا ہے حالانکہ وائٹ ہاوس کے سیاسی ایوانوں ،تاجروں اور دیگر اعلی حکام سے جب بھی کوئی ملاقات ہوتی ہے تو تمام دنیا اس کی گواہ ہوتی ہے ۔

انہوں نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکہ ایک مضبوط ملک ہے اور ہم اس سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں اور جو بھی بے سرو پا اور اشتعال انگیزی پر مبنی بیانات امریکی ایوانوں سے آتے ہیں وہ اکثر و بیشتر حقائق سے دور ہوتے ہیں۔

پوٹین کا مزید کہنا تھا کہ روس کے خلاف جارحانہ رویے کی سوچ امریکہ کی اندرونی سیاسی قوتوں کے دماغوں کا فتور ہے وگر بعض تجزیات کے مطابق امریکیوں کی اکثریت ہمیں اپنا دوست مانتی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ تعلقات مزید فروغ حاصل کریں گے۔