امریکی ریاستوں کینٹکی اور ٹینیسی میں طوفان ، متعدد عمارات زمین بوس

United States,

United States,

نیو یارک (جیوڈیسک) امریکی ریاستوں کینٹکی اور ٹینیسی میں طوفان باد و باراں نے تباہی مچا دی، متعدد عمارات زمین بوس ہو گئیں ۔

کینٹکی کے علاقے مے فیلڈ میں طوفانی ہواؤں سے متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں ، ہوائیں تباہ شدہ گھروں کا سامان اڑا کر لے گئیں ۔ حکام نے چوری کے خدشے کے پیش نظر نگرانی شروع کر دی ہے ۔

دوسری جانب ریاست ٹینیسی کے علاقے سمتھ کاؤنٹی میں شدید بارشوں کی وجہ سے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے ، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے ہوا بھری کشتیاں استعمال کرنا پڑیں۔