امریکی صدر کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام

obama iftar

obama iftar

واشنگٹن: امریکی صدر براک اوباما نے وہایٹ ہاوس میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ افظار سے پہلے اپنے خطاب میں امریکی صدر نے نائن الیوں میں جاں بحق ہونے والے امریکی مسلمانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی تاریخ کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام مسلمان اپنے ملک سے وفادار تھے اور محب وطن امریکی تھے۔
امریکی صدر نے اسلام کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دین اسلام صبر و تحمل کا درس دیتا ہے۔ امریکا میں بسنے والے مسلمانوں نے اپنے ملک کے لیئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ افطار ڈنر میں ناین الیون میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سمیت متعدد افراد نے شرکت کی۔