امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے، منظور وسان

manzoor wassan

manzoor wassan

کراچی : وزیرداخلہ سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ سندھ اورکراچی میں امن واما ن کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ختم کرنا چاہتے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ کے ای ایس سی کے آپریشنز بند ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
کراچی میں ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ اندرون سندھ میں ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوئی ۔امن وامان کے حوالے سے سنجیدگی سے اقدامات کئے جائینگے ۔
کے ای ایس سی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ آپریشنز بند ہونے سے شہری متاثرہونگے ۔ حکومت کے ای ایس سی کا مسئلہ حل کریگی ۔انھوں نے کہا کہ لیاری کے تمام مسائل حل کردیئے گئے ہیں۔