امپائروں کیلئے بھی سینٹرل کنٹریکٹ ہونے چاہئیں۔ علیم ڈار

Aleem Dar

Aleem Dar

آئی سی سی سے تیسری بار سال کے بہترین امپائر کاایوارڈ حاصل کرنے کے بعد علیم ڈار وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیسری بار آئی سی سی کا ایوارڈ جیتنا اعزاز ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ایوارڈ کے حاصل کرنے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے جتنا پیار ملا ایوارڈ ملک کے نام کرتا ہوں اور جہاں بھی امپائرنگ کرنے جاتا ہوں ملک کا نام ساتھ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی میں امپائرنگ کوئی آسان نہیں، پاکستانی امپائروں کے بھی سینٹرل کنٹریکٹ ہونے چاہئیں۔