انگلینڈ نے بھارت کو چوتھے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز سوئپ کرلی

India England test

India England test

انگلینڈ نے بھارت کو چوتھے ٹیسٹ میں اننگز اور آٹھ رنز سے ہرادیا اور سیریز میں چار صفر سے کلین سوئپ مکمل کرلیا۔ اوول میں ٹیسٹ کے آخری دن بھارت نے اپنی نامکمل اننگز ایک سو انتیس رنز پر تین کھلاڑیوں کو آٹ ہونے سے شروع کی۔ اور پوری ٹیم دو سو تراسی رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ سچن ٹنڈولکر اور امیت مشرا نینصف سینچریاں بنائیں۔ انگلینڈ کے گرین سوام نے چھ کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔
سیریز چار صفر سے جیت کر انگلینڈ ایک سو پچیس پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ رینکنگ میں عالمی نمبر ایک بن گیا۔ اور بھارت دو درجے تنزلی کے بعد نمبر تین پر چلاگیا۔