اورنج ٹرین منصوبہ ،ایل ڈبلیو ایم سی نے 8 کروڑ 47 لاکھ کا بل بھجوا دیا

Orange Train Project

Orange Train Project

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ایل ڈی اے کو اورنج لائن منصوبہ کے روٹ کا 8 کروڑ 47 لاکھ روپے کا بل بھجوا دیا ہے۔

اورنج لائن ٹرین منصوبہ پر ایل ڈبلیو ایم سی صفائی کے ساتھ ملبہ ٹھکانے لگانے کا بھی کام کر رہی ہے ۔ پیکیج ون کا بل 6 کروڑ 21 لاکھ اور پیکیج ٹو کا 2 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد ہے۔