اُتر گیا تنِِ نازک سے پتیوں کا لباس

nazuk badan

nazuk badan

اُتر گیا تنِِ نازک سے پتیوں کا لباس
کسی کے ہاتھ نہ آئی مگر گلاب کی باس

اب اپنے جسم کے سائے میں تھک کے بیٹھ رہو
کہیں درخت نہیں راستے میں، دور نہ پاس

ہزار رنگ کی ظلمت میں لے گئی مجھ کو
بس ایک چراغ کی خواہش، بس اک شرار کی آس

تمہارے کام نہ آئے گا جو بھی دانا ہے
ہر ایک شخص پہ کیوں کر رہے ہو اپنا قیاس

کسی کی آس تو ٹوٹی، کوئی تو ہار گیا
کہ نیم باز دریچوں میں روشنی ہے اُداس

وہ کالے کوس کی دوری اب ایک خواب سی ہے
تم آ گئے ہو مگر کب نہ تھے ہمارے پاس

یہ کیا طلسم ہے، جب سے کنارِ دریا ہوں
شکیب اور بھی کچھ بڑھ گئی ہے روح کی پاس

شکیب جلالی