اٹک : طوفانی بارشیں ختم ہوتے ہی گندم کی کٹائی کا عمل شروع

Attock

Attock

اٹک : طوفانی بارشیں ختم ہوتے ہی گندم کی کٹائی کا عمل شروع، ضلع اٹک کے زمینداروں کا ذریعہ معاش گندم کی فصل ہے جبکہ گندم کی فصل تیار ہونے کے عین وقت میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری نے گندم کی فصل کو بہت نقصان پہنچایا ہے ،کھیتوں میں کھڑی تیار فصلیں طوفانی بارشوں کی وجہ سے گر گئیں اور گندم کا سٹہ بھی سیاہ ہو گیا۔

اب زمینداروں نے بہت تیزی سے کٹائی کا عمل شروع کر رکھا ہے اور اللہ تعالیٰ کے حضور گندم کی کٹائی اور تھریشرسے گہنائی تک بارشیں نہ ہونے کی دعائیں بھی کی جا رہی ہیں تا کہ زمینداروں کی سارا سال کی محنت جو کہ ان کی روزی روٹی کا ذریعہ ہے گندم کو سنبھالا جا سکے ۔