ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی : آج پاکستان اور جنوبی کوریا مدمقابل

hockey

hockey

پہلی ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان آج اپنا چوتھا میچ جنوبی کوریا کیخلاف کھیلے گا۔ چین کے شہر اورڈوس میں جاری ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان نے ابتدائی دو میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔
تیسرے میچ میں قومی ٹیم کو جاپان نے اپ سیٹ کرتے ہوے شکست سے دو چار کیا۔ پاکستان نے تین میچوں کے بعد دو کامیابیاں حاصل کرکے چار پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔ پاکستان کی ہاکی ٹیم جمعرات کو روائتی حریف بھارت کے مد مقابل ہو گی۔