ایشین چیمپئینز ٹرافی: پاکستان نے کوریا کو شکست دے دی

hocky

hocky

اورڈوس: ایشین چیمپئینز ٹرافی ہاکی ٹورنا منٹ میں پاکستان نے کوریا  کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔ چین کے شہراورڈوس میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان کی جانب سے وقاص شریف،شفقت رسول، محمد عرفان نے گول اسکور کئے۔ قومی ٹیم کی ٹورنامنٹ میں یہ تیسری کامیابی ہے۔ پاکستان نے ابتدائی دومیچزمیں ملائیشیا اورچین کو زیر کیا لیکن تیسرے میچ میں اسے جاپان کے ہاتھوں تین ایک سے اپ سیٹ شکست ہوئی۔ پاکستان کا آخری میچ جمعے کو بھارت سے ہو گا۔