ایم کیو ایم پر الزامات، عارف علوی کا جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ

 Arif Alvi

Arif Alvi

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پر اس بار الزامات کسی اور نے نہیں، مصطفیٰ کمال نے لگائے ہیں، وزارتِ داخلہ اسے سنجیدگی سے لے اور تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنائے۔

عارف علوی نے وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مصطفیٰ کمال کے الزامات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی پر جرائم کی سرپرستی اور کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں۔

اس شہر سے گزشتہ تین سال کے دوران 6 ارب ڈالر دبئی بھیجے جاچکے ہیں، کراچی کے عوام کو سمجھنا ہوگا کہ حقوق اسلحے کے زور پر نہیں، بلکہ قانونی ذرائع استعمال کرکے ہی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔