ایچ ایم سی ٹیکسلا کے ملازمین کو چھ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی تنخواہیں نہ ملنے کا گھبیر مئسلہ

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی/ تحصیل رپورٹر) ایچ ایم سی ٹیکسلا کے ملازمین کو چھ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی تنخواہیں نہ ملنے کا گھبیر مئسلہ، وفاقی وزیر ادخلہ چوہدری نثار علی خان نے نوٹس لے لیا، چوہدری نثار علی خان نے ہمیشہ مزدوروں کو حقوق دلوائے، یونین کے رہنماوں کو حکومتی شخصیات سے رابطے میں رہنے کی ہدائت، ایچ ایم سی یونین کے نمائندہ وفد نے چوہدری نثار علی خان سے مزدوروں کے مسلہ پر خصوصی توجہ کی اپیل کی تھی، ایچ ایم سی یونین کے وفد نے عمر فاروق کی وساطت سے چوہدری نثار علی خان سے مداخلت کی اپیل کی تھی گزتہ روز ایچ ایم سی ٹیکسلایونین کے نمائندہ وفد نے عمر فاروق سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات چوہدری نثار علی خان سے رابطہ ہوا جس پر انھوں نے بتایا کہ انھوں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار وکوایچ ایم سی کے ملازمین کے مسائل اور انکو تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں،انکا کہنا تھا کہ بہت جلد ملازمین کے جملہ مسائل حل کردیئے جائیں گے،ادہر ملک عمر فاروق نے چوہدری نثار علی خان کے پیغام کی بابت ایچ ایم سی یونین کے عہدیداران کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر عارف جمیل،شیخ صوفیان مسعود،طاہر محمود طاہری،زیشان صدیق بٹ بھی انکے ہمراہ تھے،یونین کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران عمر فاروق نے کہا کہ چوہدری نثارعلی خان نے پہلے بھی مزدوروں کے لئے مثبت اقدامات اٹھائے قبل ازیں پی او ایف کے مزدوروں کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ،انکا کہنا تھا کہ ایچ ایم سی ایک قومی ادارہ ہے یہاں کے ملازمین کے مسائل بھی ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،اس موقع پر یونین کے نمائندگان نے چوہدری نثار علی خان کو توجہ دینے پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب انھیں یقین ہوگیا ہے کہ ہمارے مسائل حل ہونگے، چوہدری نثار علی خان کے اقدام سے ملازمین کو آس امید بندھ گئی ہے کہ انھیں تنخواہوں کی ادائیگی جلد ہو جائے گی۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلاموبائل نمبر0300-5128038