بجلی کا بدترین بحران کینٹ روڈ غریب آباد میں 2 دن سے بند بجلی تاحال بحال نہ ہوسکی

Load shedding

Load shedding

بدین (عمران عباس) بجلی کا بدترین بحران کینٹ روڈ غریب آباد میں 2 دن سے بند بجلی تاحال بحال نہ ہوسکی ،طویل بجلی کی بندش اور سخت گرمی کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا۔

بدین شہر اور گرد ونواح میں حیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث انسانی اور کاروباری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ، ہر دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے بعد آدھا گھنٹہ لائٹ دی جاتی ہے ، جبکہ بدین کے کینٹ روڈ کی گذشتہ دو دن سے بجلی بحال نہیں کی جاسکی ہے ، بجلی کی طویل بندش کا سبب کینٹ روڈ پر تنصیب کئے گئے نئے کهنبوں اور تاروں کے بل کا چیک جاری کرنے سے قبل ٹھیکیدار اور حیسکو افسران میں کمیشن کا تنازع بتایا جارہا ہے،۔

شہر کے منتحب کونسلروں، شہریوں اور صحافیوں کی جانب سے بار بار حیسکو کے مقامی دفاتراور ایکسین اور ایس ڈی او کے فون اور موبائل بھی بند پڑے ہوئے ہیں، جبکہ شہریوں کی جانب سے کی جانے والی شکایات کا کوئی پرساں حال نہیں ہے ، شہریوں نے حکومت سندھ سے اپیل کی ہے کہ بدین میں جاری لوڈ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرنے والے افسران کے خلاف فوری کاروائی کرکے شہریوں کو اس عذاب سے نجات دلائی جائے۔