بوچھال کلاں کی خبریں 22/2/2017

Buchal Kalan

Buchal Kalan

بوچھال کلاں (نامہ نگار ) ٍعلاقہ ونہار میں افغان مہاجرین کی موجودگی علاقہ سیکورٹی رسک بن گیا تفصیل کے مطابق علاقہ ونہار میں افغان مہاجرین کی بڑی تعداد موجود ہے جو مختلف کاروبار کر رہے ہیں کچھ لوگ رزاکرانہ طور پر افغانستان چلے گئے تھے جو کوئٹہ کے راستے دوبارہ پاکستان میں دیکھے جا رہے ہیں میانی اڈا پر بھی وہی لوگ پہنچ چکے ہیں جو اس وقت ملک میں کسی بھی سرگرمی میں ملوث ہو سکتے ہیں عوام کی بڑی تعداد نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے سدباب کریں
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
بوچھال کلاں ( نامہ نگار )بوچھال کلاں محلہ مدھورہ کے قبرستان کی چاردیواری کا کام زور و شور سے جاری ہے تفصیل کے مطابق بوچھال کلاں محلہ مدھورہ کے قبرستان کی چاردیواری نہ ہونے کی وجہ سے قبریں مسمار ہو چکی تھیں اور ان کا تقدس پامال ہو رہا تھا عوام نے قبروں کے اوپر راستے بنا رکھے تھے جانور سارا دن قبروں پر گھومتے تھے اور چند لوگ اس زمین پر قابض بھی ہو رہے تھے جس پر عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت اس کی چاردیواری کا کام شروع کیا ہے جس پر کام زوروشور سے جاری ہے مگر اب بھی کچھ لوگوں کو چاردیوری پر اعتراض ہے ان کا کہنا ہے کہ کمیٹی اب بھی لوگوں کی گزر گاہ پر رعایت برت رہی ہے اور لوگوں کو گیٹ لگا کر مواقع فراہم کر رہی ہے کہ وہ قبروں کے تقدس کو پامال کرتے رہیں وہ قبروں پر سے ٹریکٹر اور گاڑیاں گزارتے رہیں گے انہوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ قبرستان کی چاردیواری میں کسی کو بھی راستہ نہ دیں۔

ریاض احمد ملک بوچھال کلاں 03348732994