بھارتی ہاکی پلیئر یوراج والمیکی کیلئے نقد اور فلیٹ کا انعام

Yuvraj Valmiki

Yuvraj Valmiki

بھارتی صوبے مہاراشٹر کی حکومت نے ہاکی پلیئر یوراج والمیکی کو نقد رقم اور فلیٹ انعام میں دینے کا اعلان کیاہے۔ مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی یوراج والمیکی اس بھارتی ٹیم کا حصہ تھے جس نے اتوار کو چین میں پہلی ایشین چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پاکستان کو چار دو سے شکست دی تھی۔
والمیکی نے کیش اور فلیٹ کے انعام پر صوبائی حکومت کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ انعام حاصل کرنے کی بیحد خوشی ہے۔ ہاکی کے کھلاڑیوں کو ایسی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہاکی انڈیا نے فاتح بھارتی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو پچیس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا تھا جسے کھلاڑیوں نے ٹھکرادیا۔ تاہم اب انتظامیہ نے انعامی رقم بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کر دی ہے۔