بے اثر ٹھہری مسیحا کی دعا میرے بعد

dua

dua

بے اثر ٹھہری مسیحا کی دعا میرے بعد
زخم کو باقی نہیں کوئی گلہ میرے بعد

میں ہی آیا ہوں سر دشت تمنائے وصال
ہے لہو رنگ ہر اک گل کی قبا میرے بعد

جانے کیوں ضائع ہوئی دید تر کی شبنم
جانے کیوں بند ہوئے چاکِ قبا میرے بعد

کشتنی تھا نگہِ شیخ میں میں رند خراب
مے سے رنگتا ہے وہ دستار و قبا میرے بعد

کوئی آتا ہی نہیں چاک گریباں کرنے
ختم ہے سلسلئہ اہل وفا میرے بعد

نہ ہوا چلتی ہے نہ خاک وہاں اڑتی ہے
لوگ کیوں ہیں دلِ ویراں سے خفا میرے بعد

شاہد رضوی