بے نظیر بھٹو قتل کیس : چودہ افراد کے خلاف مقدمہ کیلئے پٹیشن

banzir bhatooاسلام آباد : بے نظیر قتل کیس کی نئی ایف آئی آر کے اندراج کے لئے سابق صدر پرویز مشرف، پرویز الہی ، وزیر داخلہ رحمان ملک ، اور بابراعوا ن سمیت 14 افراد کے خلاف مقدمہ کے لئے پٹیشن سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی ہے۔
بے نظیر قتل کیس میں نئی ایف آئی آر کے اندراج کے لئے بے نظیر بھٹو کے سابق پروٹوکول آفیسرمحمد اسلم چوہدری نے سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی پٹیشن میں موقف اختیار کیاہے کہ قانونی وارث نہ ہونے کی بناپر درخواست خارج کرنے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سانحہ کارساز میں جاں بحق ہونے والے ورکروں کی محترمہ نے خود ایف آئی آر درج کروائی تھی لہذا ورکروں کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی قائد کے قتل کی ایف آئی آر درج کروا سکیں۔