تحریک انصاف میں پھوٹ پڑنے کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ افتخار چودھری

Iftikhar Chaudhry

Iftikhar Chaudhry

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے پارٹی کارکنوں کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا کہ جوڈیشنل کمیشن کے فیصلے کو عامةالناس نے جس نظر سے دیکھا ہے وہ سب کو معلوم ہے لیکن ہم نے قائد کی سوچ کو پروان چڑھانا ہے۔کارکن ان لوگوں کو مسترد کر دیں جو افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

عمران خان کا کارکن کل بھی ان کے ساتھ تھا اور آج بھی۔انجینئر افتخار چودھری نے ملک ذیشان اشرف عمران نذیر محمد حسین مغل اور دیگر افراد پر مشتمل وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ستر اور پچپن ہزار کی رٹ لگا رہے ہیں انہیں دیوار پر بیٹھ کر غلیلے چلانے کی بجائے نیچے اتر کر بلدیاتی انتحابات میں حصہ لینا چاہئے۔٢٠١٣ کو گزرے دو سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے۔

اس وقت عمران خان کو چیئرمین اور کونسلروں کی ضرورت ہے کسی ایم این اے سینیٹرز اور ایم پی اے کی نہیں۔انہوں نے کہا کینٹ کے انتحابات میں پارٹی کا وائٹ واش ہونا اجتماعی غلطی تھی جس کو کسی صورت بھی نہیں دہرایا جائے گا۔

انشاء اللہ اگر نواز لیگ نے راہ فرار اختیار نہ کی تو اس بار خلیل خانوں کو فاختہ نہیں اڑانے دی جائے گی۔ایئرپورٹ سوسائٹی اور شاہ خالد کالونی تحریک انصاف کاگڑھ ہے انشاء اللہ یہاں نون لیگ کو پر بھی نہیں مارنے دیا جائے گا۔