ترکی: یکم جنوری 2018 سے پلاسٹک کے لفافے ممنوع ہو جائیں گے

Plastic Envelopes

Plastic Envelopes

ترکی (جیوڈیسک) یکم جنوری 2018 سے مارکیٹوں اور خریداری کے مراکز میں پلاسٹک کے لفافے ممنوع ہو جائیں گے۔

ترکی کی تھوک پرچون فیڈریشن TPF کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ مصطفیٰ آلتن بلیک نے کہا ہے کہ پلاسٹک کے لفافوں پر پابندی کا اطلاق وزارتِ ماحولیات اور شہری منصوبہ بندی کی کچرہ انتظامیہ کے دائرہ کار میں کیا جائے گا اور ہم اپنے گاہکوں کو خریداری کے دوران جالی دار کپڑے کے تھیلوں کی طرف مائل کریں گے۔

آلتن بلیک نے کہا کہ پلاسٹک کے لفافوں کا قدرتی ماحول میں مکمل طور پر ختم ہونا سینکڑوں سال کا عرصہ لیتا ہے اور چیز ملت کے مستقبل کے حوالے سے بھی اور انسانی صحت کے حوالے سے بھی نقصان دہ ہے لہٰذا سال 2018 سے خریداری کے مراکز میں ان لفافوں کو مفت نہیں بلکہ پیسوں کے بدلے میں فراہم کیا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اطلاق امریکہ اور متعدد یورپی ممالک میں کامیابی سے کیا جا چکا ہے۔

آلتن بلیک نے کہا کہ ہم اپنے شہریوں کو ان نقصانات سے آگاہ کریں گے کہ جو پلاسٹک کے لفافوں سے انسانی صحت کو پہنچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقامی مارکیٹوں کی حیثیت سے ہم اپنے گاہکوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کریں گے اور نائلون کے لفافوں سے کپڑے کے تھیلوں کی طرف مائل ہونے کے مرحلے میں ہم اپنے گاہکوں کو کارٹن یا کپڑے کے تھیلے تحفتاً پیش کریں گے۔