18 آکتوبر کے شہداء کے روح کو ایثال ثواب پہنچانے کے لیئے قران خوانی منعقد

Talhar News

Talhar News

تلہار (نمائندہ) 18 آکتوبر کے شہداء کے روح کو ایثال ثواب پہنچانے کے لیئے پیپلز پارٹی کے رہنما نیاز احمد لاشاری کی رہائشگاہ پر قران خوانی منعقد کی گئی۔

جس میں پارٹی کے ضلع رہنما حاجی محمد رمضان چانڈیو ،عبدالغفور نظامانی،مرزو دلوانی سمیت پیپلز پارٹی کے کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی اس موقع پر شہدوں کے لیئے دعا مغفرت مانگی گئی۔

بعد میں تعزیتی اجلاس سے نیاز احمد لاشاری، حاجی رمضان چانڈیو اور عبدالغفور خطاب کرتے کہا کہ 18آکتوبر کے شہداء کا لہو رنگ لائے گا آج بھی وہ پارٹی کا اثاثہ ہیں 2018 کے انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیراعظم بنائیں گے۔