دھونی اور کوہلی پاکستان آئے تو ٹریفک جام ہو جائے گا، وسیم اکرم

Wasim Akram

Wasim Akram

نئی دہلی (جیوڈیسک) سابق اسپیڈ اسٹار وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی یا ویرات کوہلی پاکستان کا دورہ کریں تو انھیں دیکھنے کیلیے بھی لمبی قطاریں لگ جائیں گی اور ٹریفک جام ہو جائے گا۔

انھوں نے یہ بات شاہد آفریدی کے بھارت میں زیادہ محبت ملنے کے بیان پر ہونے والی تنقید کے جواب میں کہی۔ وسیم اکرم نے کہا کہ خود مجھے بھارت میں کافی محبت ملتی ہے، چنئی میں 1999 میں جب ہم نے بھارت کو ایک ٹیسٹ میچ میں شکست سے دوچار کیا تو تماشائیوں نے کھڑے ہوکر ہمیں داد دی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور ویرات کوہلی پاکستان آ گئے تو انھیں دیکھنے اور ملنے کے لئے ٹریفک جام ہو جائے گا۔