رابرٹ ایڈلر

Robert Adler

Robert Adler

ٹیلیویژن ریموٹ کنٹرول کے امریکی موجد ۔ ویانا میں4 دسمبر1913 کو پیدا ہوئے۔ فزکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری ویانا یونیورسٹی سے حاصل کی۔رابرٹ ایڈلر نے اپنے اٹھاون سالہ فنی کیرئر میں ایک سو اسی سے زائد ایجادات پیٹنٹ کروائیں۔انہیں سنہ 1997 میں ٹی وی ریموٹ ایجاد کرنے پر یوجین پولی کے ہمراہ مشترکہ طور پر ایمی ایوارڈ دیا گیا۔

ریموٹ کنٹرول

ایڈلر اٹھاون سال تک پہلا ٹی وی ریموٹ کنٹرول بنانے والی کمپنی زینتھ میں ملازم رہے اور انہوں نے وہیں پر پہلی بار ایسا ریموٹ کنٹرول بنایا جو الٹرا سونک سگنل استعمال کرتا تھا۔رابرٹ ایڈلر کو دوسری جنگِ عظیم کے دوران عسکری مواصلاتی آلات کی تیاری کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے اور انہیں سرفس ایکاسٹک ویو ٹیکنالوجی کا موجد بھی مانا جاتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی موجودہ زمانے کی ٹی وی اور کمپیوٹر سکرینوں میں استعمال ہوتی ہے۔15 فروری 2007 کو رابرٹ ایڈلر کا انتقال ہوا۔