رجسٹرار آفس نے پاناما لیکس پر تحریک انصاف کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ کیخلاف نااہلی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست واپس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹیشنر نے ہائیکورٹس کے بجائے براہ راست سپریم کورٹ سے رابطہ کیا اور اس کا کوئی جواز بھی پیش نہیں کیا۔

متعلقہ فورم یعنی ہائیکورٹس گئے بغیر سپریم کورٹ سے رجوع نہیں کیا جا سکتا۔

پی ٹی آئی نے وزیر اعظم نواز شریف ، ان کے دو صاحبزادوں ، کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف درخواست بڑے زور و شور سے دائر کی تھی ۔ ذرائع کے مطابق وہ آئندہ دو روز میں رجسٹرار کے فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی۔