رینے دیکارت

René Descartes

René Descartes

فرانسیسی ریاضی دان اور جدید فلسفے کا بانی۔1596ء کو تورین میں پیدا ہوا۔ پیرس میں ریاضی ، طبعیات اور الہیات کی تعلیم حاصل کی۔ کم سنی ہی میں تمام ممتاز فلسفیوں کی کتابیں پڑھ لی تھیں۔ فلسفے کے ساتھ ریاضی سے بھی خاص شغف تھا۔ اس نے الجبرا اور جیومیٹری کے امتزاج کا ایک خاص طریقہ ایجاد کیا جسے اب تحلیلی ہندسہ انیلٹیک جیومیٹری  کہتے ہیں۔ فلسفے پر متعدد کتابیں تصنیف کی جن میں مراقیات اور اصول فلسفہ جدید فلسفے پر اعلی درجے کی تصانیف شمار کی جاتی ہیں۔

اس نے علم کے تمام شعبوں میں ریاضی کے اصولوں اور قاعدوں کا اطلاق کرنے کا طریقہ وضع کیا اور یہ اس کے فلسفے کا بنیادی پہلو ہے۔ وہ خیالی مظاہر کو بھی طبیعی اور کیمیاوی اصول کے ماتحت سمجھتا ہے۔

سائنس میں اس نے روایت کا ساتھ نہ دیا بلکہ فرانسس بیکن کے استقرائی طریق کی پیروی کی ۔ تاہم مشاہدے اور تجربے سے زیادہ منطق اور عقل پر انحصار کیا۔ فلسفے پر اس کا اثر گہرا ہے۔ بعض نقاد اسے بابائے فلسف جدید کہتے ہیں۔ 1650ء میں رینے دیکارت کا انتقال ہوا۔