زمبابوے کی بنگلہ دیش کو شکست : سیریزمیں0-3 کی برتری

Zimbabway win

Zimbabway win

ہرارے : زمبابوے نے بنگلہ دیش کو تیسرے ایک روزہ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں دو سو پچاس رنز بنائے۔ تیسری وکٹ پر میزبان ٹیم کے بیٹسمین تاتیندر تائیبو اور ہیملٹن ماساکاڈزا نے ایک سو بیالیس رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔ تائیبو اٹھاسی اور ماساکاڈزا چوہتر رنز بناکر آوٹ ہوئے۔
جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم وکٹ کیپر مشفیق الرحیم کی شاندار سنچری کی بدولت آخری اوور تک لیجانے میں کامیاب ہوئی لیکن میچ میں فتح زمبابوے کو ہی ملی۔ مشفیق الرحیم ایک سو ایک اور تمیم اقبال چوالیس رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ زمبابوے کی جانب سے پراسپر اتسیا نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ جمعہ کو بلاوایو میں کھیلا جائیگا۔