سرائے عالمگیر کی خبریں 3/12/2016

Sarai Alamgir

Sarai Alamgir

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا پوران) تحصیل سرائے عالمگیر کی یونین کونسلوں کی مخصوص تشستوں پر کامیاب ہونے والے ممبران آج جناح ہال TMA آفس سرائے عالمگیر حلف اٹھائیں گئے، تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح تحصیل سرائے عالمگیر کی تمام یونین کونسلوں میں مخصوص نشستوں پر کامیاب اراکین آج مورخہ 3دسمبر2016 بروز ہفتہ حلف اٹھائیں گئے، حلف کی تقریب جناح ہال سرائے عالم گیر TMA آفس دن11.00 بجے ہوگئی، علاقہ کی سیاسی سماجی اور صحافی برادری شرکت کر ے گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجہ ریاض کی فوٹو کے ساتھ نمایاں کریں
سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا پوران ) راجہ ریاض صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب نے اپنے ٹیلی فونک خطاب میں کہا ہے کہ مخالفین چاہتے ہیں کہ کسی طریقے سے پاکستان کو 50 سال پیچھے لے جایا جائے اور یہاں ترقی کا راستہ روکا جائے کیونکہ انہیں ملکی ترقی کھٹک رہی ہے ہ ہمارے مخالفین ملکی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں کیونکہ ملکی ترقی انہیں کھٹک رہی ہے، وہ چاہتے ہیں کہ کسی طریقے سے پاکستان کو 50 سال پیچھے لے جایا جائے اور یہاں ترقی کا راستہ روکا جائیراجہ محمد ریاض کا کہنا تھا کہ لیکن ہم کسی سے ڈرنے اور گھبرانے والے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے والا، گالیاں دینے والا اور مسلسل جھوٹ بولنے والا عوام کا لیڈر اور رہنما نہیں ہوسکتا، پاکستان کے لوگ عزت کرتے ہیں اور عزت چاہتے ہیںسعودی عرب میں pmln کے صدر راجہ ریاض نے مزید کہا ہے کہ ہم نے ایٹمی دھماکے کیے اور ملک میں موٹر ویز بنائیں، کہوٹہ اور نڑھ میں بھی دو رویہ ایکسپریس وے بننے جارہا ہے اور اسلام آباد سے کہوٹہ تک ایک دن سرنگ بھی بنے گی، لاہور تا کراچی موٹر وے سمیت خنجراب اور گوادر تک ہائی وے کی تعمیر بھی شروع ہوچکی ہے۔۔