سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کل شروع ہو گا

Sri Lanka

Sri Lanka

سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے کولمبو میں شروع ہوگا۔ آسٹریلیا کوتین ٹیسٹ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ دوسرے ٹیسٹ میں بارش نے آسٹریلوی ٹیم کو ایک یقینی فتح سے محروم کردیا، لیکن مائیکل کلارک تیسراٹیسٹ جیت کر بحیثیت کپتان پہلی سیریز جیتنے کیلئے پراعتماد ہیں۔
رکی پونٹنگ نے وطن سے واپس آکر ٹیم کو جوائن کرلیا ہے اور وہ عثمان خواجہ کی جگہ لیں گے۔ سیریز کے کامیاب بولر ریاں ہیرس کی شرکت ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے مشکوک ہے۔ سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا کیریئر کا سوواں ٹیسٹ کھیلیں گے۔ سنگاکارا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سنچری ٹیسٹ کو سری لنکا کی فتح کیذریعے یادگار بنانا چاہتے ہیں۔