سلیم شہزاد قتل، کمیشن کو ای میل ریکارڈ فراہم کرنے سے معذرت

saleem shazadاسلام آباد : ایف آئی اے کے سائبرکرائم ونگ نے سلیم شہزاد قتل تحقیقاتی کمیشن کو سلیم شہزاد کا ای میل ریکارڈ فراہم کرنے سے معذوری ظاہر کردی۔ جب کہ کمیشن نے آئندہ اجلاس میں سلیم شہزاد کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹرز کا طلب کر تے ہوئے تمام موبائیل کمپنیوں کو تحقیقات کے سلسلے میں آئی جی اسلام آباد سے تعاون کرنے کی ہدایت کیں ہیں ۔
اجلاس چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت اور آئی جی پنجاب کی غیر موجودگی میں کمیشن کے سربراہ جسٹس ثاقب نثار کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری کمیشن تیمورعظمت نے بتایا کہ کمیشن کے روبرو دوصحافیوں نے اپنی شہادتیں قلمبند کرائیں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کا کہنا ہے سلیم شہزاد بلیک بیری استعمال کرتے تھے جس سے ان کا ای میل ریکارڈ حاصل کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں ،لہذا ی میل اور پاس ورڈز حاصل کرنے کے لیے سلیم شہزاد کے لواحقین اور کمیشن سرکاری سطح پر امریکی عدالت سے ر جوع کریں لیکن کمیشن کی جانب سے آئی جی اسلام آباد کو ای میل ریکارڈ کے حصول کیلئے سرکاری سطح پر امریکی عدالت سے رجوع کی ہدایت کی جاچکی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کمیشن سلیم شہزاد کی نعش اور کار ملنے کے مقامات کا معائنہ کرنے کی تاریخ کا تعین آئندہ اجلاس میں کرے گا۔کمیشن کا آئندہ اجلاس بدھ کو ہو گا۔