سندھ اسپورٹس بورڈ کپ رمضان المبارک فلڈ لائٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 20 جون سے ہو گا

SSB CUP RAMZAN BASKET BALL TOURNAMENT

SSB CUP RAMZAN BASKET BALL TOURNAMENT

کراچی : پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ کپ رمضان فلڈلائٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 20 جون سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر ہو گا۔ ٹورنامنٹ میں کراچی کے معروف باسکٹ بال ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے انٹری جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 جون 2016ء ہے شر کت کی خواہش مند ٹیمیں ٹورنامنٹ سیکریٹری طارق حسین سے رابط کریںٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں نقد اور دیگر انعامات تقسیم کیے جائے گے جبکہ ہر میچ کا مین آف دی میچ ایوارڈ بھی دیا جائے گا جبکہ مین آف دی ٹورنامنٹ اور ایک خصوی ایوارڈ جو نیئر کھلاڑی کوبھی دیا جائے گا۔

درین اثنا کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمدخان نے ٹونامنٹ کوبہترین انداز میں منعقد کرنے کے لئے عبدالناصر کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں محمد یعقوب ، رضاآغا، ظفر اقبال اور ممتاز حسین شامل ہیں۔

سیکریٹری اطلاعات
کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن
03003541517
03082220321