سنسناٹی ٹینس : فائنل میں ماریہ شراپووا اوریلیناینکووچ مدمقابل

Maria

Maria

روس کی ماریہ شراپووا اور سربیا کی یلینا ینکووچ سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں مدمقابل ہونگی۔ سنسناٹی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں روس کی ماریہ شراپووا نے ہم وطن عالمی نمبر دو ویرا زونوریووا کو شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔
شراپووا نے اپنی حریف کے خلاف ایک سیٹ ڈراپ کرتے ہوئے دو چھ، چھ تین اور چھ تین کے اسکور سیکامیابی حاصل کی۔ دوسرے کھیلیگئے سیمی فائنل میں سربیا کی یلینا ینکو وچ نے جرمنی کی اینڈریا پیٹکووچ کو ہرادیا۔ ینکو وچ نے جرمن کھلاڑی کو سات چھ اور چھ ایک کے اسکور سے مات دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔