سونے کی فی تولہ قیمت میں بارہ سو روپے کی کمی

gold

gold

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت بارہ سو روپے کم ہو گئی ہے۔ ٹریڈرز کے مطابق اس کمی کے بعد سونے کی قیمت باسٹھ ہزار روپے سے کم ہو کر ساٹھ ہزار آٹھ سو روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار اٹھائیس روپے کمی ہوئی اور یہ باون ہزار ایک سو چودہ روپے ہو گئی ہے۔ ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی اس کی قیمت میں کمی آ ئی ہے۔