سٹین ونسٹن

Stan Winston

Stan Winston

ٹرمینیٹر 2، ایلیئنز اور جراسک پارک جیسی فلموں میں اینیمیٹڈ کرداروں کے خالق اور آسکر ایوارڈ یافتہ سپیشل ایفیکٹس ماہر ۔سٹین ونسٹن7 اپریل 1946 میں پیدا ہوئے۔ ورجینیا میں پلے بڑھے اور یونیورسٹی آف ورجینیا سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد پسِ پردہ کام کے آغاز سے قبل 1968 میں انہوں نے اداکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمائی کی کوشش بھی کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے سنہ 1972 میں والٹ ڈزنی سٹوڈیوز میں تین سالہ میک اپ اپرنٹس شپ بھی مکمل کی۔

سٹین نے اپنے چالیس سالہ کیرئر کے دوران سیٹون سپیل برگ، جیمز کیمرون اور ٹم برٹن جیسے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا اور انہیں حقیقی مناظر کو کمپیوٹر امیجنگ کے ساتھ ملا کر پیش کرنے کا خالق مانا جاتا تھا۔

سٹین ونسٹن کو ٹرمینیٹر 2، ایلیئنز اور جراسک پارک کے لیے چار مرتبہ آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ وہ بیٹ مین ریٹرنز، ایڈورڈ سیزرہینڈز ، لاسٹ ورلڈ:جراسک پارک، اے آئی، پریڈیٹر اور ہارٹ بیپس جیسی فلموں میں اپنے کام کے لیے آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد بھی ہوئے۔ سٹین نے حال ہی میں مقبول ہونے والی فلم آئرن مین پر بھی کام کیا تھا۔ 15 جون 2008 کو ان کاانتقال ہوا۔

 Stan Winston

Stan Winston

Stan Winston

Stan Winston

Stan Winston

Stan Winston

Stan Winston

Stan Winston

Stan Winston

Stan Winston