شاہ رخ خان کا رئیس کے مداحوں کیلئے خصوصی پیغام

Shah Rukh

Shah Rukh

ممبئی (جیوڈیسک) شراب کے نشے میں دھت ہو کر ڈرائیونگ کرنے سے سالانہ تقریباً ایک لاکھ افراد موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں۔ تاہم شاہ رخ خان چاہتے کہ وہ اپنے پیغام کے ذریعے اس میں کمی لا سکیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں سے کہا ہے کہ وہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ نہ کریں۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان، ماہرہ خان اور نواز الدین صدیقی جیسے منجھے ہوئے اداکاروں کی کاسٹ پر مشتمل فلم رئیس 25 جنوری 2017ء کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اس فلم کے ٹریلر کو جہاں پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے تو وہیں اس پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔