ضلع کورنگی میں تعمیر و ترقی، صفائی و ستھرائی کے عمل کو بہتر بنانے کے ساتھ بیوٹیفکشن مہم کا آغاز

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : ضلع کورنگی میں تعمیر و ترقی، بلدیاتی انتظامات کی بہتری اور صفائی و ستھرائی کے عمل کو بہتر بنانے کے ساتھ بیوٹیفیکشن مہم کا آغاز کر دیا۔ چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ ضلع حدود میں تجاوزات، شاہراہوں پر آویزاں اور شاہراہوں کی دیواروں سے وال چاکنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ،خدمت کی راہ میں رکاوٹ اور محکمانہ غفلت قطعی برداشت نہیں کیا جائیگا ضلع کورنگی کے چپے چپے کو بلدیاتی مسائل سے نجات دلا کر خوبصورت ماحول کا قیام یقینی بنایا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے افسران کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ضلع کورنگی کی حدود میں بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاری تعمیر و ترقی ،بلدیاتی انتظامات اور صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنا نے کے حوالے سے اقدامات کے ساتھ 100روزہ تعمیر کراچی پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کے حوالے سے جائزہ لیا گیااجلاس میں میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو ،سپرٹینڈنگ انجینئر طارق مغل ،XENایم اینڈ ای نثار سومرو بھی موجود تھے ۔چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکماجاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محکمانہ کارکردگی کو بہتر بنائیں۔

عوامی سہولت کی فراہمی کے حوالے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل نگرانی میں وقت مقررہ پر مکمل کرنے کے ساتھ علاقائی سطح پر عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے اقدامات تیز کئے جائیں اجلاس میں شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز کی اہم شاہراہوں سے تجاوزات ،آویزاں بوسیدہ اور بغیر اجازت لگائے گئے بینرز ،اشتہاری مواد اور دیواروں سے وال چاکنگ کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کرکے علاقائی سطح پر بیوٹی فیکشن مہم چلا نے کے ھوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے ساتھ علاقائی سطح پر پر فضا ماحول کا قیام بھی یقینی بنا نے کے لئے اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کاپوریشن کورنگی کراچی