عزت سے پاکستان کیلئے مزید کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، شاہد آفریدی

shahid afridi ہیمپشائر : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاکہ ابھی ان کی کافی کرکٹ باقی ہے اوروہ عزت سے پاکستان کیلئے کھیلناچاہتے ہیں ۔ شاہد آفریدی نے ہیمپشائر کانٹی سے ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کیلئے انگلینڈ روانگی سے قبل کہاکہ وہ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرنہیں ہوئے عزت کیساتھ پاکستان کیلئے کھیلناچاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی سی بی نے ہی انہیں قومی ٹیم کا کپتان مقررکیاتھا اب اگر وہ یہ کہتے ہیں کہ میں قیادت کا اہل نہیں تو وہ خود بھی بورڈ کی سربراہی کے قابل نہیں ہیں۔ وقار یونس اپنے دور کے بہت اچھے فاسٹ بولر تھے لیکن انہیں کوچنگ کیلئے کورس کرنے کی ضرورت ہے۔
شاہد آفریدی نے کہاکہ بورڈ پر تنقید کرنے والے کھلاڑی بورڈ میں نوکری ملنے پر منہ بند کرلیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہاب ریاض کتنا سینئر کھلاڑی ہے جو اسے آرام دیاگیاہے۔ دراصل وہاب،عمر گل اور عبدالرحمن کو ڈراپ کیاگیاہے۔