قرضہ معاف کرانے کا الزام، جہانگیر ترین نے شہباز شریف کو نوٹس بھجوا دیا

 Jahangir Tareen

Jahangir Tareen

اسلام آباد (جیوڈیسک) شہباز شریف کو بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین کا شمار پاکستان کے ایک سو بڑے ٹیکس دہند گان میں ہوتا ہے۔ ترین فیملی نے پانچ سال کے دوران ساڑھے تیرہ ارب سے زائد کا ٹیکس دیا۔

اسٹیٹ بینک نے دو ہزار تیرہ میں پانچ روز بعد ہی جہانگیر ترین کی قرض معافی سے متعلق خط واپس لے لیا تھا۔

نوٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پرانے خط کو جواز بنا کر جہانگیر ترین کی کردار کشی کی گئی۔ شہباز شریف چودہ روز میں بیان واپس لیکر سرعام معافی مانگیں ورنہ ان کیخلاف دس ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا جائے گا۔