قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے دورے سے وطن وآپس پہنچ گئی

pakistan cricket

pakistan cricket

قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے کا کامیاب دورہ کرنے کے بعد براستہ ابوظہبی لاہور پہنچ گئی۔ لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ تمام جونیئر کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
اس دورے میں تمام کھلاڑیوں کو موقع ملا ان کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی سے ثابت کیا ہے کہ تمام لڑکے کسی بھی ٹیم سے جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ یہ ان کا بحیثیت کوچ قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ آخری ٹوور تھا۔ تمام لڑکے مکمل فٹ ہیں جس کا اندازہ آئندہ آنے والے سری لنکا کے دورے سے معلوم ہو گا۔