لالی ووڈ اداکارہ میرا پھوپھی بن گئیں

Meera

Meera

لاہور (جیوڈیسک) فلمسٹار میرا کے بھائی احسن کے ہاں مقامی ہسپتال میں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس پر میرا نے فوراً ہسپتال جا کر بھائی اور بھابھی کو مبارکباد دی۔

ایک ملاقات کے دوران میرا نے بتایا کہ انہیں پھوپھی بننے کی بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے اور اپنے بھائی کے باپ بننے کی بھی۔ اس خبر کے آتے ہی فنکاروں اور شوبز رپورٹرز نے میرا کو پھوپھی بننے کی مبارکباد دی اور بچے کے لیئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

میرا اور ان کے والد سرور شاہ نے بتایا کہ وہ بہت جلد اس خوشی کو منانے کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کرینگے جس میں شوبز سے وابستہ افراد شرکت کرینگے۔