لیوی سٹراؤس

Claude Levi Strauss

Claude Levi Strauss

فرانس کے معروف ماہرِ بشریات ۔لیوی سٹراؤس انیس سو آٹھ میں برسلز میں ایک یہودی فرینچ گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے پیرس میں سوربون سے تعلم حاصل کی۔ انیس سو تیس کی دہائی میں برازیل کے جنگلوں میں رہنے والے قبائلیوں پر تحقیق کی تھی۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد انہوں نے کچھ عرصہ امریکہ میں گزارا جہاں ان کی ماہر بشریات فرانز بواز سے ملاقات ہوئی جو ان کے لیے ایک اہم دوست اور دانشور ثابت ہوئے۔فرانس واپسی کے بعد لیوی سٹراؤس نے اپنا کام جاری رکھا اور شہرت پائی۔ ان کی اہم کتابوں میں دی ایلیمنٹری سٹرکچرز آف کِن شِپ اور دا سیویج مائنڈ شامل ہیں۔

کارہائے نمایاں

کلاد لیوی سٹراؤس کا بیسویں صدی کے اہم اور انتہائی با اثر دانشوروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے تقریبا ساٹھ سال پہلے بشریات میں سٹکچرلِسزم کا نظریہ بیان کیا تھا۔ اس نظریے کے تحت یہ سوچ پیش کی گئی تھی کہ ساخت کو عمل سے زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔اس سے پہلے سٹرکچرل سوچ لسانیت کی تحقیق میں استعمال کی گئی تھی لیکن لیوی سٹراس نے اسے انسانی معاشروں اور رشتوں کی تحقیق میں استعمال کیا اور یوں اس کی روشنی میں معشروں کی ثقافت اور خاندانی تنظیم کا تقابلی مطالعہ کیا۔30 اکتوبر 2009 ء کو ان کا انتقال ہوا۔

  Claude Levi Strauss

Claude Levi Strauss

 Claude Levi Strauss

Claude Levi Strauss

 Claude Levi Strauss

Claude Levi Strauss

 Claude Levi Strauss

Claude Levi Strauss

  Claude Levi Strauss

Claude Levi Strauss