محبت ہو ہی جاتی ہے

true baby friends

true baby friends

محبت کی نہیں جاتی محبت ہو ہی جاتی ہے
دیارِ عشق میں کاٹی لمبی زندگی ہم نے
ہزاروں عاشقوں سے دوبہ دو یہ گفتگو کی ہے
ہر اک عاشق نے سمجھایا
ہمارے تجربے نے ہم کو سکھلایا
سمجھ میں بس یہی آیا
محبت کی نہیں جاتی محبت ہو ہی جاتی ہے

محبت کیا ہے
دل کا ذہن سے کچھ گفتگو کرنا
کبھی چھونے کو نیلے آسماں کی آرزو کرنا
محبت کی نہیں جاتی محبت ہو ہی جاتی ہے

محبت کیا ہے جو دے دے زلیخا کو جوانی بھی
محبت ہیر کی لیلیٰ کی مجنوں کی کہانی بھی
ہے ایسی آگ یہ جس کو بجھا پائے نہ پانی بھی
جوانی سب کے دل میں بیج اس کا بو ہی جاتی ہے

محبت کی نہیں جاتی

محبت ہو ہی جاتی ہے

ماہ رخ زیدی