مشرقی یوکرائن میں اسی مہینے امن ڈیل کے نفاد کا امکان ہے: جرمن چانسلر

Angela Merkel

Angela Merkel

برلن (جیوڈیسک) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں مہینے کے دوران مشرقی یوکرائن میں امن معاہدے کے نفاذ کے حوالے سے پیش رفت کا قوی امکان ہے۔

انجیلا میرکل کا کہنا ہے کہ منسک امن معاہدے کے نفاذ سے ایسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں، جو روس کے خلاف عائد پابندیوں کے خاتمے کا سبب بنیں۔

انہوں نے کہا کہ روس اور یورپی یونین کے درمیان بہتر اقتصادی تعلقات سب کے مفاد میں ہیں۔