مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 17/11/2016

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) چار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر لیاقت علی ایڈووکیٹ سے پانچ لاکھ روپے چھین لئے، جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق چوہدری لیاقت علی ایڈووکیٹ دو ساتھیوں کے ہمراہ کار پر قصور کی طرف جا رہا تھا کی پکی حویلی سے قریب موٹر سائیکل سواروں احمد علی عرف کالی، آصف علی و دو نا معلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر پانچ لاکھ روپے چھین لئے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، مقدمہ درج،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پکی حویلی کے قریب چل پھر کر چرس فروخت کرنے والے دو منشیات فروش گرفتار،ایک کلو60گرام چرس بر آمد، دو الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے پکی حویلی کیب قریب چل پھر کر چرس فروخت کرنے والے دو منشیات فروشوں محمد شہباز عرف شیرا سے 560گرام جبکہ عمر نامی شخص سے 500گرام چرس بر آمد کرکے دو الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126