مہمان کا سامان

Zamir Jafari

Zamir Jafari

جناب والا کہ یہ سات منزلہ صندوق؟
کسی مکان کے لیے ھے کہ لا مکان کے لیے؟

جناب اس کا اگر ایک پٹ اکھیڑ سکیں
تو کام آئے محّلے میں سائباں کے لیے

جناب نے جو گھڑایا ھے اس زمانے میں
کبھی بنا تھا تجمّل حسین خاں کے لیے

جناب اس میں جو سامان ٹھونس کے لائے ہیں
یہ خاندان کے لیے ھے کہ سب جہاں کے لیے

لحاف، تکیے، ترازو، تندرور غرضیکہ!
صلائے عام ہے یاران نکتہ داں کے لیے

جناب خود ہی بتائیں کہ ہم کہاں رکھیں!
نہ یہ زمیں کے لیے ہے نہ آسماں کے لیے

سید ضمیر جعفری